ایران میں انٹرنیٹ سروسز کی وسیع پیمانے پر بندش

اسرائیل کی مسلسل فضائی کارروائیوں کے بعد ایرانی ردعمل، سکیورٹی وجوہات پر انٹرنیٹ پر قدغن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی ذرائع ابلاغ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی وسیع بندش کی اطلاع دی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی حملے اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی اخبار "ہم میہن" نے رپورٹ کیا ہے کہ کئی صوبوں میں انٹرنیٹ صارفین نے وسیع پیمانے پر نیٹ ورک بند ہونے کی شکایات درج کرائی ہیں۔

دیگر ایرانی میڈیا اداروں نے بھی اسی نوعیت کی اطلاعات جاری کی ہیں، تاہم اس بندش کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں کی گئیں۔ حکام نے جمعے کے روز اسرائیل کی جانب سے ایرانی عسکری تنصیبات اور جوہری مراکز پر غیرمعمولی فضائی حملوں کے بعد انٹرنیٹ پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

منگل کے روز ایران کے سرکاری ریڈیو و ٹیلی ویژن ادارے نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پیغام رسانی کی ایپ ’واٹس ایپ‘ کو اپنے موبائل فونز سے حذف کر دیں۔ ایرانی حکام نے اس ایپ پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے ’موساد‘ کے لیے معلومات جمع کرتی ہے۔

یہ ہدایت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران میں دوبارہ ’واٹس ایپ‘ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق ان اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کیا گیا، جن میں ایرانی سرزمین پر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2024ء میں ایرانی حکام نے انٹرنیٹ پر عائد کچھ پابندیاں نرم کرتے ہوئے ’واٹس ایپ‘ پر سے بھی پابندی ہٹا لی تھی، مگر حالیہ سکیورٹی صورتحال کے باعث یہ پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں