سعودی عرب کی جانب سے یمن اور سوڈان میں ہزاروں کی تعداد میں امداد کی تقسیم
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی کوششوں کے تحت
سعودی عرب نے "شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات" کے ذریعے یمن کے صوبے الحدیدہ کے ضلع خوخہ میں ضرورت مند افراد میں تقریباً 3 ہزار کارٹن کھجور تقسیم کی۔ ان سے 18 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا۔ یہ تقسیم مملکت کی جانب سے یمن میں سال 2025 کے لیے جاری کھجور کی امداد کی اسکیم کے تحت کی گئی۔
اسی طرح سعودی عرب نے سوڈان کی ریاست الجزیرہ کی مقامی یونین "ام القری" میں بے گھر خاندانوں کو تقریباً 1,050 غذائی ٹوکریاں بھی فراہم کیں، جن سے 6,646 خاندانوں نے فائدہ اٹھایا۔ یہ اقدام سوڈان میں سال 2025 کے لیے جاری غذائی تحفظ کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
یہ امدادی کاروائیاں مملکت سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے یمن کے برادر عوام کو درپیش انسانی بحران کے باعث ان کی مشکلات کم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔