سعودی عرب میں پہلی غیر ملکی پرائیویٹ ایئر لائن کو لائسنس جاری

’VistaJet‘ کو سعودی عرب میں اندرون ملک پروازیں چلانے کے لیے سرکاری سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے بدھ کے روز VistaJet کو غیر ملکی پرائیویٹ ایئر لائن کے طور پر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد ’ویسٹا جیٹ‘ مملکت میں پروازیں چلانے والی پہلی غیر ملکی پرائیویٹ ایئر لائن بن گئی ہے۔

ایو ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سرٹیفکیٹ سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے اس فیصلے کے تحت جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی کمپنیاں بھی سعودی عرب میں "آن ڈیمانڈ" پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کر سکتی ہیں، اور VistaJet نے تمام مطلوبہ معیار اور ضوابط پورے کر لیے ہیں۔

اتھارٹی کے نائب صدر برائے اقتصادی پالیسی اور لاجسٹک سروسز عوض بن عطالله السلمی نے کہا کہ’ VistaJet‘ کے لیے یہ سرٹیفکیٹ سعودی عرب میں اندرون ملک پرائیویٹ فلائٹس کے لیے پہلے غیر ملکی آپریٹر کے طور پر ایک اہم قدم ہے، جو پرائیویٹ ایوی ایشن کی خدمات کو بہتر بنانے، مقابلہ بڑھانے اور شعبے کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام قومی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک حکمت عملی کے تحت ایوی ایشن پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کی بنیادوں میں شامل ہے، جس کا مقصد 2030ء تک سعودی ایوی ایشن کو مشرق وسطیٰ میں سب سے بہتر بنانا اور سعودی عرب کو تین براعظموں سے منسلک عالمی لاجسٹک ہب بنانا ہے۔ پرائیویٹ ایوی ایشن بزنس اور سیاحت کے شعبے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

’VistaJet‘ جلد ہی ملک میں اپنی پروازیں شروع کرے گی، جو سعودی عرب کی اس حکمت عملی کی عکاسی ہے کہ وہ معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرے اور عالمی ایوی ایشن مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرے۔

اتھارٹی نے کہا کہ یہ سرٹیفکیٹ اعلیٰ ترین سکیورٹی معیارات پر عملدرآمد کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے، اور پرائیویٹ ایوی ایشن کے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے، معیار کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ اس اقدام سے سعودی عرب کے 2030 وژن کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر کی استعداد اور کارکردگی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں