غزہ پر بمباری جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کی: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اس نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزیوں کی وجہ سے پچھلے روز غزہ کی پٹی پر بمباری کی ہے۔

جمعرات کے روز کی گئی اسرائیلی بمباری کے حوالے سے یہ بیان جنوبی غزہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یاد رہے 10 اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والی غزہ میں جنگ بندی کے بعد امریکہ نے ایک روز قبل غزہ جنگ بندی کے لیے دوسرے فیز کا اعلان کیا۔

اس دوران اسرائیل حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتا رہا ہے۔ کیونکہ تین ماہ سے زائد عرصے کے دوران فوجی اہلکار ایک فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے اس عرصے میں جنگ بندی کے باوجود بار بار بمباری کر کے ساڑھے چار سو سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔

اسرائیل کی تازہ بمباری کے بعد غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کی بمباری کی وجہ سے کم از کم 7 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسی دوران حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مقامی کمانڈر کے اہلخانہ دیر البلاح میں ان کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا اس نے متعدد دہشت گردوں کو ایک کمانڈر سمیت ہلاک کر دیا ہے اور اس کی اس بمباری کا نشانہ حماس کی القسام بریگیڈ کے علاوہ اسلامی جہاد گروپ کے اہلکار بنائے گئے تھے۔

اسرائیلی بیان کے مطابق اس نے یہ کارروائی فلسطینیوں کی طرف سے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزیوں کے بعد کی۔ جو انہوں نے اسی ہفتے رفح میں کی تھی اور اسرائیلی فوج پر جمعرات کے روز فائرنگ کی تھی۔

منگل کے روز اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے رفح کے مغربی علاقے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ جبکہ جمعہ کے روز حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا تھا کہ حماس پورے یقین سے یہ کہہ رہی ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی ایک نئی خلاف ورزی کی ہے۔ جو پچھلے کئی مہینوں سے وہ پہلے بھی کر رہا ہے اور اب تک 463 فلسطینیوں کو اس نے 10 اکتوبر 2025 کے بعد ہلاک کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں