ضرورت سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، ایرانی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پر "حد سے زیادہ مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا"۔ ان کا یہ بیان تہران کے امریکہ سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بعد آیا ہے۔

انہوں نے اسلامی انقلابِ ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت کے آزادی سکوائر پر ایک تقریر میں کہا، "ہمارا ملک ایران ان کے ضرورت سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔" اس دفعہ یہ سالگرہ امریکہ کی طرف سے فوجی دھمکیوں کے پس منظر میں آئی ہے۔

"ہمارا ایران جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گا لیکن ہم خطے میں امن و سکون قائم کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی پوری طاقت سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔"

پیزشکیان نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کی "کسی بھی تصدیق" کے لیے تیار ہے اور اصرار کیا کہ تہران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ ہم نے بارہا یہ کہا ہے اور کسی بھی تصدیق کے لیے تیار ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں