سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ ، علاقائی سطح پر ایران کے خطرات پر بات چیت
سعودی عرب نے اپنے امن و سلامتی کے دفاع اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی تصدیق کی ہے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ان کے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ بات چیت میں دونوں عہدے داران نے علاقائی استحکام کے لیے ایران کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بتائی گئی۔
اس گفتگو کے دوران واشنگٹن نے سفارتی مشنوں کے تحفظ اور مختلف ممالک کے شہریوں کے انخلا میں مدد فراہم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔