ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی 'تسنیم' نے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ 'تسنیم' نے یہ رپورٹ اتوار کے روز جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تیل بردار جہاز اس وقت بارودی سرنگ سے ٹکرایا جب اس نے ایران کے طے شدہ محفوظ راستے کے بجائے دوسرا غیر محفوظ راستہ لیا۔ تو یہ ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
تاہم ایرانی حکام نے اس واقعے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ نہ کوئی تبصرہ کیا ہے۔