خیبر ایجنسی: نیٹو ٹرکوں پراندھا دھند فائرنگ، دو افراد ہلاک
موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب، کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی
پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان میں نیٹو فوج کے لیے سامان رسد لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام کے وفاق کے زیر انتظام خیبر ایجنسی کےعلاقے جمرود میں حملہ آوروں نے نیٹو کے چار ٹرکوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ جمرود صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے چالیس کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
خیبر ایجنسی کے اعلیٰ انتظامی عہدے دار جہانگیر اعظم وزیر نے بتایا ہے کہ چار حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ان کی فائرنگ سے دو ہیلپر ہلاک اور ایک ہیلپر اور ایک ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
نیٹو کے قافلے پر یہ حملہ صوبے کی حکمراں پاکستان تحریک انصاف کے نیٹو کے سپلائی روٹ پر دھرنے کے اختتام کے ایک ہفتے کے بعد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے شمال مغربی علاقوں میں امریکا کے بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں کے خلاف احتجاج کے طور پر پشاور کے نزدیک افغانستان کی جانب جانے والی شاہراہ پر گذشتہ تین ماہ سے دھرنا دے رکھا تھا۔
فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ جنگجو اس طرح کے حملوں کی ذمے داری قبول کرتے رہے ہیں۔
ٹی ٹی پی نے ہفتے کے روز حکومت کے ساتھ مذاکرات کے عمل کی بحالی کے لیے ایک ماہ تک جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور تنظیم کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے سوموار کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ مرکز میں خودکش بم حملے اور فائرنگ کے واقعہ سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ اس حملے میں ایک جج سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
-
پاکستان:جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے روکنے کا اعلان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اعلان جنگ بندی کے ردعمل میں حکومت کا اقدام
پاكستان -
طالبان نے پاکستان میں ایک ماہ کیلیے جنگ بندی کر دی
وزارت داخلہ کا خیر مقدم، دو دن میں کمیٹیوں کی ملاقات متوقع
پاكستان -
پاکستان میں انسداد پولیو ٹیم کے محافظوں پر دہشت گرد حملہ
جمرود حملے میں خاصہ دار فورس کے 10 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی
پاكستان -
پاکستان : نئی قومی سلامتی پالیسی کابینہ سے منظور
طالبان کو غیر مشروط جنگ بندی کا انتباہ
پاكستان -
اسلام آباد کچہری میں فائرنگ، جج سمیت 11 جاں بحق
طالبان نے اسلام آباد واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
پاكستان -
سانحہ اسلام آباد کچہری، وکلا کی ہڑتال اور مذمتی اجلاس
اسلام آباد سمیت پورے ملک میں احتجاج، سیاہ پرچم بھی لہرائے گئے
پاكستان