کوئٹہ: سریاب روڈ پر بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ کے مقام پر ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک مقامی ٹی وی چینل کے مطابق سریاب روڈ پر ایک بس اڈے کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں ایف سی کمانڈنٹ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش دھماکا کیا گیا جس میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اس سے پہلے کوئٹہ میں ہی ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی بلوچستان پولیس اور دیگر دو افسران کو نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا تھا۔
-
سینئر پولیس اہلکار کوئٹہ بم دھماکے میں 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق
پاکستان کے جنوبی مغربی صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ اسکیم کے ...
پاكستان -
کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 7 افراد جاں بحق
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ایک کار بم دھماکے میں کم ...
پاكستان -
کوئٹہ میں آرمی کے ٹرک پر بم حملہ ، 15 افراد جاں بحق ، 32 زخمی
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ہفتے کی رات پاکستان آرمی کے ...
پاكستان