افغانستان سے پاکستانی فوج پر حملے میں 03 فوجی جاں بحق، 07 زخمی

پاکستان تمام رکاوٹوں کے باوجود سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری رکھے گا: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگاتے ہوئے فوجی جوانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 3 جوان جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ پاکستان فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے الوارہ میں 60 سے 70 دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا اور جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’’دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے تین جوان جاں بحق بھی ہوئے جن میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے۔‘‘

فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام رکاوٹوں کے باوجود سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری رکھے گا۔ افغان سکیورٹی فورسز اور حکام کو سرحد پر کنٹرول موثر بنانے کی ضرورت ہے، افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں