.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع

جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کے دستخطوں سے جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جزل قمر جاوید باجوہ کو موجودہ معیاد کی تکمیل کے بعد مزید 3 سال کے لے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کے لیے کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کے دستخطوں سے جاری کیا گیاہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دستخطوں سے جاری کردہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حکمنامہ پر تاریخ 19اگست درج ہے۔