پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ان پر کرونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
اس سے قبل اپنے سیاسی مشیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔
میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا، تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔ https://t.co/OjaHWLdTUg
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
بلاول بھٹو نے جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے معمولی علامات کے ساتھ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ میں گھر سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے فاؤنڈیشن ڈے کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کروں گا۔‘
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیٹا کرونا کا شکار
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے صاحب زادے کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔امریکی صدر کے بیٹے کے ترجمان نے "سی این این" ... بين الاقوامى -
آزاد کشمیر میں کرونا کے باعث مکمل لاک ڈاؤن، اسکول بند کرنے کا اعلان
آزاد کشمیر میں کورونا کی دوسری وبا کے پیش نظر 15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں 15 ... بين الاقوامى -
پاکستان میں کرونا سے مزید 19 افراد جاں بحق، 2128 نئے کیسز رپورٹ
اموات 7160، متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 جبکہ 1379 مریضوں کی حالت تشویشناک پاكستان