پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.22 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 309 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔کرونا کے 80 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 13 ہزار 941 ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں کرونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اورصوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.10 ہوگئی ہے۔
COVID-19 Statistics 24 June 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 24, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,941
Positive Cases: 309
Positivity %: 2.22%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 80
کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.38،اسلام آباد میں 1.63 ، راولپنڈی 1.52،مردان میں 4.76، پشاورمیں 2.24، گلگت میں 1.42 اور میرپور آزاد کشمیرمیں 2.38فی صد ریکارڈ کی گئی۔