چین نے پاکستان کی 2ارب ڈالر قرض کی واپسی سال کیلئے موخرکردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین نے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر قرض کی واپسی ایک سال کیلئے مئوخر کردی ہے ۔

سینٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کی اس رپورٹ کو مسترد کیا کہ پاکستان تاحال چین کی طرف سے قرض کی واپسی مئوخرکئے جانے کا منتظر ہے ۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ قرض کی واپسی23 مارچ کو موخر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں