آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انھوں نے براہ راست فائرنگ اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف نے لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اورعملہ کی جنگی مہارت اور جدیدہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔ٹلہ فائرنگ رینج پہنچنے پر کمانڈر منگلاکور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پرجدید جنگی آلات بھی ڈسپلے کیے گئے تھے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔