غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے: جنرل سید عاصم منیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات کی، جس میں غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں فلسطین کے سفیر احمد ربیعی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بے دریغ قتل، سکولز، یونیورسٹیز، امدادی کارکنوں اور ہسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فلسطین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لئے متحرک ہو۔

آرمی چیف نے 1967 سے پہلے سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیل کی خود غرضی اور تنگ نظری کے تحت جبر ہو رہا ہے، اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں