دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری، دو پاکستانی خواتین بھی شامل

بااثر اور متاثرکن خواتین میں پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست جاری کردی جس میں 2پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بااثر اور متاثرکن خواتین میں پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمشال وادی کی افروز نما تین دہائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں، شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے، ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افروز نما وادی کی پہلی خاتون تھیں جو جوتوں کے جوڑے کی مالک بنی تھیں۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جس نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15,000سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔ فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوبامہ اور انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں