سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشنز خفیہ معلومات پر کئے گئے، ڈی آئی خان میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 10 دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں مقابلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اسی روز بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں بھی چار دہشت گردوں کو مارا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں