خیبر پختونخوا میں ڈولی حادثے پر ڈاکومینٹری کی جھلکیوں کی کانز فلم میلے میں نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خیبرپختونخوا کے ضلع آلائی میں اگست 2023 میں سکول جانے والے طلباء اور عام شہریوں کی ڈولی کو حادثے پر ڈاکومینٹری فلم کی جھلکیاں کانز فلم میلے 2025 میں پیش کی جائیں گی۔

پاکستان کے ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ڈائریکٹر محمد علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بتایا کہ اس ڈاکومینٹری میں 900 فٹ بلندی پر پھنسے طلباء کو بحفاظت ریسکیو کرنے کے تھرلر لمحات پر مبنی واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔

الائی میں کیبل کار کی رسی ٹوٹنے کا واقعہ صبح سات سے آٹھ بجے کے درمیان پیش آیا جب مقامی زبان میں ڈولی کہے جانے والی کیبل کار کے ذریعے طلبہ اسکول جارہے تھے، اس دوران دو رسیاں ٹوٹنے سے کیبل کار فضا میں کئی فٹ بلندی پر پھنس گئی۔

پاکستان کے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایک سوشل میڈیا پر پوسٹ پر بتایا تھا کہ بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بچا لیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں