.

آرٹ کو ایک نئی شکل دینے والے سعودی آرٹسٹ سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں فائن آرٹ کو ایک نیا آہنگ دینے والے آرٹسٹ جس نے تیس سے زاید عالمی نمائشوں میں حصہ لیا عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سعودی آرٹسٹ عارف الغامدی نے تجریدی آرٹ کوایک نئی جدت سے روشناس کیا۔ اس نے پینٹنگز اور نقش کاری اپنے منفرد آرٹ سے خوبصورت بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ عارف الغامدی کو مقامی اور عالمی سطح پر غیرمعمولی پذیرائی ملی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الغامدی نے کہا کہ اس نے پینٹنگز کو حقیقت پسندی کے روپ میں ڈھالا یہاں تک کہ اس نے محض پورٹریٹ پر نقش کاری اور دائروں اور مربعوں کی شکل کی تصاویر پرڈرائنگ کی۔وہ کہتے ہیں کہ میری ڈرائنگ ابتدا میں مقامی ثقافت ، عسیر اور جنوبی سعودی عرب کے علاقوں کی ترجمانی کرتی تھی۔ اگلے مرحلے میں ڈرائنگ کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالا۔ اس نے یورپ اور دوسرے ممالک میں ہونے والی آرٹ اور پینٹنگز کی 30 سے زاید ممالک میں 120 نمائشوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔الغامدی نے سنہ 2014ء کو اٹلی میں ہونے والی ایک نمائش سے اپنی فن کو کسی عالمی پلیٹ فارم پر پیش کیا۔

ایک سوال کے جواب میں عارف الغامدی نے کہا کہ میں دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ آرٹ کے ذریعے سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مملکت میں بھی ٹیلنٹ موجود ہے۔ میں نے اپنی پینٹنگز میں قدیم اور اسلامی اور عرب ثقافت کو بھی پیش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں