امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمی تغیرات جان کیری نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں منعقد ہونے والی ملاقات کے دوران موسمی تغیرات اور ماحولیات کے تحفظ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے منصوبوں کا جائزہ لیا، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور قدرتی ماحولیاتی تحفظ کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کے علاوہ جی 20 کی سربراہی کے دوران مضر صحت کاربن کے اخراج کے لئے کی جانے والی سعودی کوششوں کو سراہا گیا۔؂

ملاقات کے موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ماحولیات انجینئر عبد الرحمن الفضلی بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں