حج کارڈ پراجیکٹ: کیو آر کوڈ کو سکین کیا جا رہا ہے
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حج کارڈ پراجیکٹ کا آغاز
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کارڈ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ یہ پراجیکٹ اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے دوران پیش کیے جانے والے مختلف ڈیجیٹل پیکجز کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد عازمین کے مقدس سفر میں ان کی عبادات کو آسان بنانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔
حج کارڈ کا مقصد حاجیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا ہے، اس کے ذریعے گمشدہ افراد کی رہ نمائی میں سہولت فراہم کرنا اور گروپ کے رہ نما کے ساتھ رابطے میں مدد کرنا ہے۔
حج کارڈ پراجیکٹ
وزارت نے کہا کہ یہ کارڈ دو کاپیوں پر مشتمل ہے۔ پہلی ڈیجیٹل جوحجاج کو "نسک" ایپلی کیشن میں نظر آتی ہے۔اس میں اس کا تفصیلی ڈیٹا ہوتا ہے، جیسے کہ اس کی رہائش کی جگہ، اس کا صحت کا ریکارڈ، اس کا داخلہ شیڈول،اور دیگر خدمات شامل ہیں۔ دوسری کاپی ہر حاجی کو پرنٹ شدہ شکل میں ملتی ہے۔ اس پر QR رسپانس کوڈ کے علاوہ اس کا ڈیٹا، شناختی نمبر، قومیت اور حج کمپنی کا پتہ بھی درج ہوتا ہے۔ حج کارکنان بھی اپنی درخواست کے ذریعے عازمین کے پورے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ کارڈ کئی ڈیجیٹل خدمات بھی فراہم کرتا ہے، جن میں سب سے نمایاں حجاج کا کارڈ، پیکیج ڈیٹا، صحت کا ڈیٹا، شکایت درج کرنا، خدمات کا جائزہ لینا،حجاج کا نقشہ اور اہم ترین سائٹس کے نقشے شامل ہوتے ہیں۔
اسی بارے میں
-
حج سیزن میں حرمین کا پیغام پہنچانے کے لیے ’’ حرم میڈیا نخلستان‘‘ اقدام کا آغاز -
عازمین اپنے سفر حج کے ایمان افروز مناظر سوشل میڈیا پر بھی پھیلانے لگے -
مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں داخل حجاج قافلے کی صورت میں مکہ روانہ -
حج قریب: غیر مجاز گاڑیوں کا حرمین شریفین میں داخلہ روک دیا گیا -
حج آپریشنل پلان کی تیاری، 10 ہزار پوائنٹس پر‘وائی فائی‘ ڈیوائسز نصب