سعودی پبلک سیکیورٹی کی نمائندگی کرنے والے ادارے جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے حرمین شریفین میں غیر مجاز گاڑیوں کا داخلہ روکنا شروع کردیا۔ 5 ذو الحج کی نصف شب سے لیکر 13 ذو الحج کے اختتام تک کسی غیر مجاز گاڑی کو مقدس مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
حجاج کرام کو لے جانے والی بسوں کو وصول کرنے کی ابتدائی تیاری کے طور پر صرف مجاز گاڑیوں کو ہی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔
"ٹریفک" ڈیپارٹمنٹ کی فیلڈ ٹیمیں ایسی گاڑیوں کو واپس لینے کے لیے کام کریں گی جن کے پاس پرمٹ نہیں ہے۔ اس پابندی کا مقصد حج جیسی عظیم عبادت کو رکاوٹ سے پاک بنانا ہے تاکہ حجاج کرام پریشانی سے بچ کر حج ادا کر سکیں۔
مزید برآں حج فورسز کی کمان برائے ٹریفک امور نے تصدیق کی کہ حج پرمٹ نہ رکھنے والوں کے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ قید اور فی کس 50 ہزار ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔
-
حج کے موسم میں پہلی مرتبہ ورچوئل گلاسز کا استعمال، گاڑیوں کی نگرانی کریں گے
حج کے سیزن کے دوران پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے وزیر انجینئر ...
حج -
پی آئی اے نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز [پی آئی اے] نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ۔پی ...
حج -
حج آپریشنل پلان کی تیاری، 10 ہزار پوائنٹس پر‘وائی فائی‘ ڈیوائسز نصب
سعودی عرب کے محکمہ مواصلات اور ٹیکنالوجی کمیشن نے اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے ...
حج