Your browser doesn’t support HTML5 video
سعودی کابینہ میں ردوبدل، 9 نئے وزراء شامل
ڈاکٹر محمد آل هيازع وزیرصحت اورعبدالعزیز الخضيری وزیراطلاعات مقرر
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے۔انھوں نے چھے وزراء کو تبدیل کردیا ہے اور نو نئے وزراء کا تقرر کیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے ڈاکٹر محمد آل هيازع کو وزیرصحت، عبدالعزیز الخضيری کو وزیراطلاعات وثقافت مقرر کیا ہے اور انجنئیر وليد الخريجی کو وزارت زراعت کا قلم دان سونپا ہے۔
جن وزارتوں میں نئی ترقیاں ،تعیناتیاں یا نئے تقرر کیے گئے ہیں،ان میں وزارتِ اسلامی اور معاشرتی امور، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور فنی معلومات، اعلیٰ تعلیم، زراعت، صحت، ثقافت و میڈیا شامل ہیں۔
شاہی فرمان کے مطابق شہری دفاع کے عمومی ڈائریکٹر میجر جنرل سلیمان بن عبداللہ العمرو کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔محکمہ پبلک سیکیورٹی کے عمومی ڈائریکٹر عثمان بن ناصر المحرج کو بھی میجر جنرل سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے ذریعے:
اسی بارے میں
-
سعودی کابینہ: امریکا کے ساتھ فضائی ٹرانسپورٹ معاہدے کی توثیق -
دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے سعودی کابینہ کے اقدامات -
آئینی وکالت، فوجداری اور دیوانی قوانین سعودی کابینہ میں پیش کرنےکا فیصلہ -
سعودی نائب وزیر دفاع کی اپنے عہدے سے سبکدوشی -
سعودی عرب کے تجربے کار وزیر عبدالعزیز الخویطر کا انتقال -
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے فرزند وزیر مملکت مقرر