سعودی عرب کے تجربے کار وزیر عبدالعزیز الخویطر کا انتقال
سعودی عرب کے تجربے کار بزرگ وزیر مملکت ڈاکٹر عبدالعزیز الخویطر اتوار کو انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر نواسی برس تھی۔وہ سعودی عرب کے پانچ بادشاہوں کے ادوار حکومت میں وزیر رہے تھے۔
عبدالعزیز خویطر 1925ء میں صوبہ القصیم کے علاقے عنیزہ میں پیدا ہوئے تھے۔انھوں نے ابتدائی اور ثانوی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی تھی۔اس کے بعد انھوں نے قاہرہ اور لندن کی جامعات سے تاریخ اور فلاسفی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اور وہ کسی برطانوی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ابتدائی سعودیوں میں سے ایک تھے۔
وہ وزیر کی حیثیت سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سعودی کابینہ کے واحد رکن تھے۔انھیں شاہ سعود کے دور حکومت میں 1950ء کے عشرے میں پہلی مرتبہ وزارت کا منصب سونپا گیا تھا۔اس کے بعد وہ شاہ فیصل ،شاہ خالد ،شاہ فہد اور شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی حکومت میں وزیر رہے تھے۔ان ادوار حکومت میں ان کے پاس زیادہ تر وزارت تعلیم کا قلم دان رہا تھا۔شاہ فیصل شہید نے ڈاکٹر خویطر کو قومی اثاثہ قرار دیا تھا۔
-
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے فرزند وزیر مملکت مقرر
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن ...
بين الاقوامى -
سعودی وزیر محنت "رقصِ مزمار" میں بھی طاق نکلے
رقص وموسیقی صرف فنکاروں کی میراث نہیں۔ اگر کوئی وزیر بھی فنون لطیفہ میں اپنی کمال ...
بين الاقوامى -
سعودی وزیر اطلاعات کے ساتھ ایک نشست
چند سالوں کے وقفے کے بعد سعودی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان کے دورے کر کے ...
سیاست -
سابق گورنر مکہ شہزادہ خالد سعودی عرب کے نئے وزیر تعلیم مقرر
شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیز کو مکہ کا نیا گورنر مقرر بنا دیا گیا
بين الاقوامى -
سعودی نائب وزیر دفاع کی اپنے عہدے سے سبکدوشی
شہزادہ فہد نئے نائب وزیر ودفاع مقرر
بين الاقوامى -
شہزادہ مقرن کو سعودی عرب کا نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا
تقرری کے لئے خادم الحرمین الشریفین کا شاہی فرمان جاری
مشرق وسطی