President Barack Obama had met new Saudi King Salman in Riyadh in January. (AP)
ایران معاہدہ، اوباما اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون رابطہ
امریکی صدر براک اوباما نے امریکا اور عالمی مذاکرات کاروں کے ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں کے حوالے سے ہونے والے معاہدے پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے ٹیلی فون سے گفتگو کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے امید ظاہر کی کہ ایک آخری معاہدہ تشکیل پاجائے گا جس کی مدد سے خطہ اور عالمی سلامتی کے فروغ میں مدد ملے گی۔
دونوں رہنمائوں نے یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی جبکہ اوباما نے ایک بار پھر سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط رکھنے میں امریکی کردار کا یقین دلایا۔
اس موقع پر اوباما نے شاہ سلمان اور جی سی سی کے نمائندوں کو کیمپ ڈیوڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جہاں پر ایران پر بات چیت جاری رہے گی۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے وائٹ ہائوس سے خطاب میں ایران کےساتھ ہونے والے فریم ورک جوہری معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں کوئی آخری معاہدہ مکمل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں امریکا، اس کے اتحادی اور دنیا بہت محفوظ ہوجائے گی۔
اسی بارے میں
-
ایران پر پابندیوں کا خاتمہ ؟ ابھی سمجھوتا نہیں ہوا:فرانس -
ایران جوہری سمجھوتے کے لیے مذاکرات طویل تر -
’’حوثیوں کی ایرانی امداد پرعالمی طاقتوں نے بے پروائی برتی‘‘ -
ایران مذاکرات:جوہری معاہدے میں تین رکاوٹیں حائل -
ایران کا ذخیرہ شدہ یورینیم بیرون ملک بھجوانے سےانکار -
سوڈان کا ایران سے ناطہ توڑنے میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کردار!