ایران کا ذخیرہ شدہ یورینیم بیرون ملک بھجوانے سےانکار
ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاں افزودہ کیے گئے یورینیم کے ذخائر بیرون ملک نہیں بھجوائے گا تاہم اس معاملے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کرکوئی اور حل نکالا جائے گا۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایران کے جوہری تنازع پر عالمی طاقتوں سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن عباس قراقجی نے سوئٹرزلینڈ کےشہر لوزان میں ایک بیان میں کہا کہ "ایران میں افزودہ کرنے کے بعد ذخیرہ کیے گئے یورینیم کو بیرون ملک بھجوانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم عالمی برادری کی تشویش دور کرنے کے لیے اس مسئلے کے متبادل حل بھی ہیں۔ مسئلے کے متبادل پہلوئوں پر ہماری بات چیت ہوئی ہے اور ہم حل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ تاہم یہ طے ہے کہ ایران افزدہ کیے گئے یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا معاہدہ نہیں کرے گا۔"
عباس قراقجی کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری تنازع پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات اختتام کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ بیشتر اہم معاملات طے پا گئے ہیں۔ صرف دو تین مسائل حل طلب رہتے ہیں۔ باقی ماندہ اختلافی مسائل پربھی کوئی درمیانی راہ نکالی جا رہی ہے۔
قبل ازیں عباس قراقجی ہی کا ایک دوسرا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاملے پر بات چیت جاری ہے مگر حل طلب مسائل میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ مغربی اور یورپی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل جوہری نوعیت کے نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔
ایرانی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ بعض حل طلب معاملات پر پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے معاہدے تک نہیں پہنچ پائے ہیں تاہم اس معاملے کو میڈٰیا پر اچھالنے کے بجائے سنجیدگی سے بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
-
سوڈان کا ایران سے ناطہ توڑنے میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کردار!
سوڈان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات میں کئی نشیب و فراز آئے۔ ریاض سے ...
بين الاقوامى -
ایران کی جنرل قاسم سلیمانی کی یمن میں موجودگی کی تردید
ایران نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ...
بين الاقوامى -
ایران نے یمن میں ''فیصلہ کن طوفان'' کی مذمت کردی
ایران نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف آپریشن ''فیصلہ کن ...
بين الاقوامى -
ایران جوہری ڈیل کا استحقاق نہیں رکھتا:سعودالفیصل
وہ خطے میں جارحانہ پالیسیوں پر عمل پیرا اور دوسرے ممالک میں دخیل ہے
بين الاقوامى -
''ایران داعش مخالف جنگ میں امریکا کا اتحادی نہیں''
امریکا کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان برینان نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
عالمی طاقتیں ایران مذاکرات میں متحد ہیں: کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو ہتھیاروں کی ...
بين الاقوامى