King Salman

سعودی فرمانروا کی جانب سے یمنیوں کو خصوصی رعایت

غیر قانونی تارکین وطن کے ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں 9 اپریل سے پہلے مقیم یمنی تارکین وطن کو اپنے پاسپورٹس پر اپنی رہائش کا سٹیٹس بدلنے کا موقع دیا جائے گا۔

سعودی شاہی عدالت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام یمن کی قانونی حکومت کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے جس کی نمائندگی عبد ربو منصور ہادی کررہے ہیں۔

بیان کے مطابق "شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سلطنت میں غیر قانونی طور پر مقیم یمنی تارکین وطن کی رہائش کا سٹیٹس بدل دیا جائے۔"

غیر قانونی تارکین وطن کو چھ ماہ کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا جس میں مزید توسیع یمن کی قانونی حکومت کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی کے بعد ممکن ہوگی۔

بیان میں مزید بتایا گیا "ان تمام افراد کو متعلقہ حکام کی جانب سے طے کردہ قوانین کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ عمل تارکین وطن کے ویزہ سٹیٹس کے بدلنے کے دو ماہ بعد تک جاری رہے گا۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں