ایرانی وزیرخارجہ کی اپنے سعودی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد
ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود نو منتخب سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق اگرچہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان یمن کے معاملے پر گہرے اختلافات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی انتہائی حدود کو چھو رہی ہے تاہم اس کے باوجود وزیر خارجہ جواد ظریف نے نو منتخب سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کو عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں توقع ظاہر کی ہے کہ وہ تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ ایران ایک جانب یمن کے حوثی باغیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہے اور ساتھ ہی ان کی ہر ممکن مدد بھی کررہا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ میں ماہرین کی ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران سنہ 2009ء کے بعد سے حوثی شدت پسندوں کی مدد کرتا آ رہا ہے۔
-
سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ کون؟
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنی کابینہ میں غیرمعمولی ...
بين الاقوامى -
امریکا میں سعودی طلبہ سب سے کم 'مشکلات' پیدا کرتے ہیں: عادل الجبیر
سعودی عرب اپنے شہریوں کو بیرون ملک تعلیم دلوانے والا تیسرا بڑا ملک
بين الاقوامى -
ہم ایران کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں:سعودی وزیرخارجہ
فرانسیسی وزیرخارجہ کی سعودی عرب کی قیادت میں حوثی مخالف مہم کی حمایت
بين الاقوامى