وضاحتی امیج
باغی سریع الحرکت فورسز کو شکست دینے میں کئی دن لگ سکتے ہیں: سوڈانی فوجی عہدیدار
سوڈانی فوج کے ایک اہلکار نے اتوار کے روز العربیہ اور الحدث چینلز کو ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ تمام ریاستوں میں ’سریع الحرکت فورسز‘[ آر ایس ایف] کو شکست دینے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
سوڈان میں مسلح افواج کی جنرل کمان نے ام درمان میں کرری (جبل سرکاب) میں سریع الحرکت فورسز کے سب سے بڑے اڈے کو اپنے کنٹرول میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ جنرل کمان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے فوجی اڈے کے تمام ہتھیار ، اسلحہ اور گولہ باروق قبضے میں لے لیا ہے۔اس کے علاوہ کوستی اور کادقلی کےمقامات پر موجود اڈے بھی سریع الحرکت فورسز سے چھین لیے گئے۔
قبل ازیں لبنانی فوج نے نیل الارزق ریاست میں سریع الحرکت فوسز کی گاڑیوں اور گولہ بارود کو قبضے میں لے لیا تھا۔ اس دوران "العربیہ" اور "الحدث" کے نامہ نگاروں نے بھاری توپ خانے اور گولہ بارود کی آوازیں سننے کی اطلاع دی تھی۔ شمالی دافر ریاست کے علاقے الفاشر کےبعض مقامات پر فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ العربیہ کے نامہ نگار نے مزید کہا کہ سوڈانی فوج نے مراوی ایئرپورٹ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
اس سے پہلے مسلح افواج کی جنرل کمان نے ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہم اپنی جنگ کو استحکام اور توجہ کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم آپریشن کی عمومی پوزیشن کو مکمل طور پر کنٹرول کر رہے ہیں اور باغیوں کے ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ جنرل کمانڈ اس کا محاصرہ کیا گیا ہے۔ یہ درست ہے کہ جھڑپیں اب بھی ادھر ادھر ہو رہی ہیں لیکن حالات استحکام کی طرف جا رہے ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔"
اس قبل سریع الحرکت فوسز نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ منحرف فوج نے جنرل کمان کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
اسی بارے میں
-
سوڈان کی سریع الحرکت فورس کا اپنی وفادار فوج پرغیرملکی حملے کا دعویٰ -
آرامکو میں ریاستی ملکیت کا 4 فیصد سنابیل انویسٹمنٹ کو منتقل کرنے کا اعلان -
’’ ٹی وی پر حالات پرسکون ہیں‘‘: سوڈانی اناؤنسر کا ہوائی فائرنگ کے دوران اعلان -
الامارات ایئراور فلائی دبئی نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے لیے پروازیں معطل کردیں -
سریع الحرکت فورسز کے تحلیل ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی:سوڈانی فوج