آرامکو میں ریاستی ملکیت کا 4 فیصد سنابیل انویسٹمنٹ کو منتقل کرنے کا اعلان
90.18 فیصد حصص کے ساتھ مملکت آرامکو کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر برقرار رہے گی: شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عربین آئل کمپنی (آرامکو سعودیہ) میں ریاست کے حصص میں سے 4 فیصد حصص کو سعودی عربین انویسٹمنٹ کمپنی (سنابیل انویسٹمنٹ) کو منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ سنابیل انویسٹمنٹ مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔
اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ آرامکو میں مملکت سب سے بڑی شیئر ہولڈر کے طور پر باقی رہے گی۔
ولی عہد نے کہا کہ کہ سعودی آرامکو میں ریاست کے حصص کے کچھ حصے کی ملکیت کی منتقلی مملکت کے ان اقدامات کے تسلسل کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد طویل مدت میں قومی معیشت کو مضبوط کرنا، اس کے وسائل کو متنوع بنانا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ اقدامات سعودی عرب کے ’’ ویژن 2030‘‘ کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ مملکت کے فنڈز کی اس منتقلی سے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثوں کو زیادہ سے زیادہ بنانے اور اس کی سرمایہ کاری کے منافع کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس طرح فنڈ کی مضبوط مالی پوزیشن اور کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے بتایا کہ حصص کی اس منتقلی کے بعد بھی مملکت سعودی آرامکو میں کے کل حصص کے 90.18 فیصد کے ساتھ سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہے۔
-
سعودی عرب : پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ یاسرالرمیان آرامکو کے نئے چئیرمین مقرر
سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح دنیا کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے چئیرمین کے ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد:2021-2025ء کے لیے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی حکمتِ عملی کا اعلان
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آج مملکت کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ ...
بين الاقوامى -
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے پہلے گرین بانڈز کی فروخت شروع کردی
سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ(پی آئی ایف) نے اپنے پہلے بانڈز کی فروخت کے لیے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ہوائی اڈے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے بتایا ...
مشرق وسطی