سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دوسرے روز بھی متحارب فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اتوار کو سریع الحرکت فورس نے کہا ہے کہ پورٹ سوڈان میں غیر ملکی طیاروں کے ذریعے ان پر حملہ کیا جا رہا ہے۔
سریع الحرکت فورس کا کہنا ہے کہ اس نے پورٹ سوڈان میں ایک غیرملکی جنگی طیارے کو مار گرایا تاہم طیارے کے ملبے کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔
مقطع فيديو يظهر سيطرة الجيش السوداني على مقار الدعم السريع في ولاية القضارف #العربية pic.twitter.com/cURTrVbPCL
— العربية (@AlArabiya) April 16, 2023
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سوڈانی فوج نے ریاست قضارف میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ بھی دکھایا گیا تھا جس میں فوجیوں کو ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سنبھالنے کا جشن دکھایا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں "پورٹ سوڈان میں سریع الحرکت فورس پر غیر ملکی طیاروں سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ ہم غیر ملکی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہیں اور علاقائی اور بین الاقوامی رائے عامہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جارحیت کو روکیں اور اس رویے کی مذمت کریں۔"
تغطية خاصة من #العربية | الجيش السوداني والدعم السريع بتبادلان الإعلانات بالسيطرة على مواقع في #السودان https://t.co/FoLad518KP
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) April 15, 2023
اتوارکو صبح فجر کی اذانوں کےساتھ ہی سوڈان کی مسلح افواج اور منحرف سریع الحرکت فورس کے درمیان گھمسان کی لڑائی شروع ہوگئی تھی۔سوڈانی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فوج کے دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے اور اب تک 56 عام شہری جا بحق ہوچکے ہیں۔
اتوار کی صبح سوڈانی مسلح افواج کی جنرل کمان نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ "فتح کا وقت قریب ہے۔ سوڈانی عوام کوجلد خوش خبری ملے گی۔ جب کہ سریع الحرکت فورس نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ سوڈانی فوج کی بری فورس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ دکھایا گیا تھا۔
سوڈانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح کی گھڑی قریب آ گئی ہے۔ ہمیں ان معصوم جانوں پر رحم آتا ہے جو باغی سریع الحرکت فورس کی طرف سے کی گئی اس لاپرواہی کی مہم جوئی کے نتیجے میں لی گئیں، زخمیوں کے لیے ہماری دعائیں اور ہم اان کے اہل خانہ کو ان کی جلد صحت یابی کی خوش خبری دیتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی سریع الحرکت فورس نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سوڈانی فوج کی زمینی افواج کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
-
’’ ٹی وی پر حالات پرسکون ہیں‘‘: سوڈانی اناؤنسر کا ہوائی فائرنگ کے دوران اعلان
سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے ساتھ ’’ ...
بين الاقوامى -
سریع الحرکت فورسز کے تحلیل ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی:سوڈانی فوج
سوڈان (السودان) کی مسلح افواج نے ہفتے کے روزملک کے نیم فوجی دستوں پرمشتمل سریع ...
بين الاقوامى -
الامارات ایئراور فلائی دبئی نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے لیے پروازیں معطل کردیں
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں الامارات ایئر اورفلائی دبئی نے ہفتے کے روزسوڈان ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں فائرنگ سے السعودیہ کے طیارہ کا نقصان،عملہ کے ارکان محفوظ
سوڈان (السودان)کے دارالحکومت خرطوم میں ہفتے کے روز متحارب فورسز کے درمیان شروع ...
بين الاقوامى