British opposition Labour Party leader Keir Starmer speaks at the launch of the Labour Party’s manifesto, in Manchester, Britain, June 13, 2024. (Reuters)
برطانیہ بریگزیٹ ڈیل کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گا: کیئر سٹارمر کا اعلان
لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے عندیہ دیا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کے معاملے کو بہتر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
انہوں نے یہ وعدہ وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد چار یورپی ملکوں کے دورے کے سلسلے میں بیلفاسٹ میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا ہے۔
کیئر سٹارمر نے کہا 'بورس جانسن نے بریگزیٹ کے لیے قصابانہ انداز اختیار کیا اور جو مقام خریدا ہے۔ اس کے مقابلے میں ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اس بارے میں کام کر کے بہتر ڈیل کر سکتے ہیں۔ ہم اسے دیکھیں گے۔'