جرمن ایئر لائن 'لفتھنسا' کی پروازوں کو ایرانی وعراقی فضائی حدود سے دور رکھنے کا فیصلہ
لفتھنسا نے اپنی پروازوں کو سات اگست تک عراق اور ایران کی فضائی حدود سے دور رکھنے کی حکمت عملی اختیار کر لی ہے، یہ فیصلہ شرق اوسط میں جنگی خطرات میں اضافے کی حالیہ لہرکے درمیان اور حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔
فضائی کمپنی کی طرف سے پیر کے روز کہا گیا ہے۔۔ لفتھنسا اور اس طرح کی دیگر کئی فضائی کمپنیان خصوصاً یورپی ممالک کی کمپنیاں بیروت کا سفر پہلے ہی معطل کر چکی ہیں تاکہ حالات کی خطرناکی میں خود کو مشکلات میں نہ پھنسا لیں۔
پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری سلامتی کے امور کے جائزوں کی وجہ سے کمپنی کے پروازوں کے لیے ایرانی اور عراقی فضائی حدود سے دور رہتے ہوئے گزرا جائے گا۔ یہ گریز اور احتیاط کی حکمت عملی سات اگست تک جاری رہے گی۔
لفتھنسا نے یہ اعلان بھی کیا ہے عمان اور اربیل جانےوالی پروازوں کو بھی سات اگست تک معطل رکھا جائے گا۔ اسی طرح تل ابیب کے لیے پروازیں بھی سات اگست تک معطل رہیں گی جبکہ تہران اور بیروت کے لیے پروازوں کا یہ سلسلہ 12 اگست تک رکا رہے گا۔