خطے میں جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے مگر اسرائیل کو سزا دینا ضروری ہے: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے سے کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں جنگ کے پھیلاؤ پر یقین نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی عدم استحکام کی فضا میں اضافہ کرنا چاہتا ہے ۔ ایران کی طرف سے یہ بیان پیر کےبروز سامنے آیا ہے۔

ایک روز قبل گروپ سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے فریقین کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔

گروپ سیون کا یہ اجلاس اٹلی کی زیر صدارت ہوا تھا، جس میں شرق اوسط کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو بدھ کے روز تہران میں اچانک قتل کر کے علاقے میں پہلے سے چلی آرہی کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ تاہم پیر کے روز ایران نے اپنے بیان میں یہ کہہ کر ماحول کو قدرے بہتر کرنا چاہا ہے کہ' وہ جنگی پھیلاؤ کی طرف نہیں ہے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں