سعودی سیاحتی اتھارٹی نے ملائیشیا میں ٹریول روڈ شو کا آغاز کر دیا
سعودی سیاحتی اتھارٹی نے ملائیشیا میں ٹریول روڈ شو کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت زائرین کو مملکت کے اعلیٰ ورثے کی جگہوں ، کھیلوں اور تفریحی مناظر کو فروغ دینے کی دعوت دی گئی ہے۔
سعودی وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں سیاحتی شعبہ کام کر رہا ہے۔ تاکہ ایک متحرک ، متنوع اور سیاحتی مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پہچان بنے۔ وژن 2030 سعودی پیداوار میں 10 فیصد حصہ ڈالے گا۔
'ایس ٹی اے' کی یہ تقریب ملائیشیا کے دارالحکومت پتراجایا میں اتوار کے روز تک جاری رہے گی۔
صدر ایس ٹی اے احسن الدباغ نے کہا 'ہم ملائیشیا کے لوگوں کے لیے پیغام لے کر آئے ہیں کہ سعودی عرب میں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔'
انہوں نے ایشیا پیسیفک مارکیٹ کی نمائش کے موقع پر کہا 'ملائیشیا ان ممالک میں سے ہے جس کے رہنے والے سعودی الیکٹرانک ویزا کے لیے بآسانی درخواست دے سکتے ہیں۔ جس کے ذریعے انہیں فوری طور پر ای ویزا مل سکتا ہے۔'
الدباغ نے اس موقع پر کہا 'سعودی عرب ثقافتی ورثے سے مالا مال ملک ہے۔ سعودی عرب میں سیاحت کے لیے کئی پرکشش مقامات ہیں۔ نیز تفریحی ، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کا ایک سلسلہ ماہ اکتوبر سے شروع ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں مارچ 2025 میں سعودی عرب فارمولا ون کی میزبانی کرے گا۔'