فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سعودی عرب کا دورہ مختصر کر دیا۔
وفا نے بتایا، "عباس نے اپنا سعودی عرب کا دورہ مختصر کر دیا اور شمالی مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت کے بنا پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لینے کی غرض سے بدھ کے روز وطن واپس لوٹ گئے۔"