ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے لیے معاہدہ جلد متوقع
ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے۔
میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق 80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری، 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہوگی، جبکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری ایک ہی ٹرانچ میں موصول ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ طے ہونا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہوگا جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین قرض رول اوور کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔
سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں سول ملٹری فورم (ایس آئی ایف سی) نے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے 90 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔
سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوں گے، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کیساتھ گزشتہ 8 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔
پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودیہ سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے،رواں مالی سال سعودیہ سے دو ارب ڈالر آنے سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کور کیا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ سعودی اور پاکستان کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل سہولت دسمبر 2023 تک جاری رہی تھی۔
-
سعودی مصور اپنی پینٹنگز کے ذریعے معاشرے کو کیا پیغام دے رہا ہے
تیز رفتار تبدیلیوں سے بھری دنیا میں فن ایک عالمی زبان ہے جو سرحدوں اور ثقافتوں سے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : مقامی کھجوروں کی سالانہ پیداوار ایک لاکھ ٹن سے بڑھ گئی
سعودی عرب کے شہر العلا میں پیدا ہونے والی مقامی کھجوروں نے علاقائی معیشت میں غیر ...
مشرق وسطی -
سعودی ریلیف ادارے کی طبی امدادی سرگرمیاں جاری، ہزاروں نے استفادہ کیا
شاہ سلمان ریلیف نے یمن میں موبائل طبی خدمات کی مہم کے دوران ایک ماہ میں 2364 افراد ...
مشرق وسطی