اطالوی شہری صحافی کی رہائی میں ایلون مسک کے کردار کا علم نہیں : وزیراعظم اٹلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بات سے آگاہ نہیں ہیں کہ اٹلی کی ایک صحافی خاتون کو ایران سے رہائی دلوانے میں امریکہ کی کھرب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کوئی کردار ادا کیا ہے۔

اٹلی کی خاتون صحافی سیسیلیا سلاح تین ہفتوں سے ایران میں زیر حراست تھیں۔ انہیں 19 دسمبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جنہیں اسے ہفتے میں ایران نے رہا کر دیا ہے۔

29 سالہ خاتون صحافی سیاسی و جنگی شعبے کی کوریج سے وابستہ ہیں۔ اپنی رہائی کے بعد وہ بدھ کے روز واپس اٹلی پہنچ گئی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں