امریکہ یوکرین صدور کی ملاقات کا بھارت کی طرف سے خیر مقدم
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات کا بھارت نے خیر مقدم کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات الاسکا میں ہوئی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز ملاقات میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا ہے۔
دونوں صدور کی یہ ملاقات کئی ماہ سے توقع کی جارہی تھی ۔ ملاقات میں روس اور یوکرین کے درمیان فوروی 2022 سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے کوششوں کا ایک حصہ تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی روس یوکرین جنگ رکوانے کو اپنے عزائم میں شامل بتایا تھا۔
بھارتی ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے مسائل کے خاتمے کا ایک ہی راستہ ہے کہ مکالمہ اور سفارت کاری ہے۔انہوں نے کہا دنیا روس اور یوکرین کی جنگ کا جلد خاتمہ چاہتی ہے۔