پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار (آرکائیو فوٹو - فرانس پریس)
ثالثی کی کوششیں جاری... پاکستانی وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں
روبیو واشنگٹن میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد کی جانب سے ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے معاہدے کے لیے مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔ اس دوران پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج جمعے کو واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈار اور روبیو کی اس ملاقات میں "دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی دل چسپی کی علاقائی و عالمی تبدیلیوں اور ایرانی امریکی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا"۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو مقامی وقت کے مطابق آج جمعے کی صبح واشنگٹن میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
پاکستان جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کیونکہ جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں حالیہ امریکی حملوں کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی اخبار "وال اسٹريٹ جرنل" کے مطابق یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کے راستے پر قائم ہیں اور جاری رابطے منقطع نہیں ہوئے ہیں۔