امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
مصری ایوانِ صدر نے اتوار کو کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرانس میں رواں ہفتے شروع ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے مذاکرات کرنے والے ہیں۔
ایک بیان میں ایوانِ صدر نے توقع ظاہر کی ہے کہ السیسی سربراہی اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کریں گے جس میں "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو طرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔" نیز کہا ہے کہ مذاکرات "بین الاقوامی جغرافیائی سیاسی بحران حل کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال اور تجارت، توانائی اور رسد پر ان کے اثرات دور کرنے پر مرکوز ہوں گے۔"