Your browser doesn’t support HTML5 video

یمنی فوج باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کے قریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری فوج باب المندب کے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اس دوران عرب اتحادی طیاروں نے صعدہ ، صنعاء اور تعز میں باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کیے۔ حملوں کے نتیجے میں درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے جب کہ ملیشیاؤں کی متعدد گاڑیاں اور بکتر بند تباہ ہو گئیں۔

ہفتے کی صبح سویرے شروع ہونے والے خصوصی آپریشن "سنہری نیزہ" کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران ہی تعز صوبے کے دو ضلعوں ذوباب اور المنصورہ کے علاوہ العمری کیمپ کو بھی آزاد کرا لیا گیا۔ تزویراتی اہمیت کی حامل المخاء بندرگاہ اور پورے تعز صوبے کا کنٹرول واپس لیے جانے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ " سنہری نیزہ" آپریشن درحقیقت تعز صوبے کے مغربی ساحل کو واپس لینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس آپریشن کی نگرانی یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی براہ راست خود کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزیر دفاع کے عسکری مشیر اور عرب اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسيری کا کہنا ہے کہ یمنی فوج آج اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ وہ عسکری کارروائیوں کے انتظامی امور خود چلا سکے۔ "العربیہ" نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عسیری نے بتایا کہ " ہمارا کام حوثی باغیوں کو نشانہ بنانا اور ساتھ ہی یمنی فوج کو تربیت دینا ہے"۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں