’العربیہ‘ کی یمن سرحد پر پیشگی فوجی کارروائی کی مانیٹرنگ
سعودی فوسز کے حملوں میں 12 حوثی باغی ہلاک
یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر سرحد پار سے سرگرم ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف سعودی فورسز کی تازہ کارروائی کے دوران ’العربیہ‘ کی ٹیم نے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا جہاں حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا، وہیں باغیوں کی جانب سے شہری آبادی پرحملوں اور شہریوں کے حقوق کی پامالیوں سے بھی عالمی برادری کو آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
العربیہ نیوز چینل کی کیمرہ ٹیم یمن اور سعودی عرب کے درمیان جازان کے ساحلی علاقوں میں کئی گھنٹے تک کوریج کرتی رہی۔
’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق سعودی فورسز نے یمنی باغیوں کے سرحد کے قریب آتے ہی ان پر بھرپور پیشگی جوابی وار کیا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سعودی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران 12 حوثی باغی ہلاک اور ان کی کئی گاڑیاں تباہ کر دیں۔
باغیوں کے خلاف سعودی فورسز کی تازہ کارروائی کے دوران چھاتہ بردار فورس، توپخانے اور دوسے اداروں نے حصہ لیا۔ سرحد پار سے سعودی عرب پر ھاون راکٹ داغے گئے مگر سعودی فورسز نے دشمن کی راکٹ باری کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔
-
سعودی سرحد کا رخ کرنے والی حوثی ترسیل پر اتحادی بم باری
سعودی عرب کی مشترکہ افواج نے بدھ کی صبح جازان اور نجران کے علاقوں کے مقابل یمنی ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثی ملیشیائیں بچوں کی بھرتی میں ملوث
یمن میں حوثی ملیشیاؤں نے گزشتہ ماہ دسمبر میں صنعاء کے مغرب میں واقع صوبے المحویت ...
مشرق وسطی -
یمن: عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں دو حوثی کمانڈر ہلاک
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے یمن کے شہر حجہ پر فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا ...
بين الاقوامى