یمن : تعز کے شمال مغرب میں باغیوں کی نئی ہزیمت
یمن میں جمعے کی صبح حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کو تعز صوبے کے شمال مغرب میں مقبنہ کے محاذ پر عسکری طور پر نئی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا۔ فوجی ترجمان کے مطابق یمنی فوج نے اور عوامی مزاحمت کاروں نے جمعرات کی صبح سے جاری لڑائی کے بعد چار دیہاتوں البرکنہ ، تبہ دار قاسم ، العنین اور تبہ الجبیریہ الصفراء کا کنٹرول مکمل طور پر واپس لے لیا۔ اس کے علاوہ باغی ملیشیاؤں کے قبضے میں موجود ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا۔
فوجی ترجمان نے باور کرایا کہ لڑائی کے دوران ملیشیاؤں کے عناصر کی ایک بڑی تعداد ماری گئی۔ ترجمان کے مطابق التباب میں اور الصراہم آنے والے راستے پر واقع پہاڑوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
-
یمن : اتحادی بم باری میں باغیوں کا راکٹ لانچر تباہ
یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی مخلتف محاذوں پر حوثی اور معزول صالح ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثی ملیشیائیں بچوں کی بھرتی میں ملوث
یمن میں حوثی ملیشیاؤں نے گزشتہ ماہ دسمبر میں صنعاء کے مغرب میں واقع صوبے المحویت ...
مشرق وسطی -
یمن اور بحرین بارے موقف پر خامنہ ای برطانیہ کے خلاف برہم
برطانیہ تقسیم کرو اور قبضہ کرو کی پالیسی پرعمل پیرا ہے
مشرق وسطی