عرسال میں لبنانی فوج کے دستے
سرایا اہل الشام کے 300 جنگجووں کا جرود عرسال سے انخلاء
لبنان اور شام کے سرحدی علاقے جرود عرسال کی وادی حمید سے سرایا اھل الشام سے تعلق رکھنے والے تقریبا تین سو مسلح افراد ہفتے کے روز انخلاء کرنے والے ہیں۔
لبنانی فوجی ذرائع کے مطابق انخلاء کے بعد لبنانی علاقے الجرود میں لبنانی فوج تعنیات کی جائے گی جس کے بعد توقع ہے کہ یہ تازہ دم دستے داعش کے مسلح جنگجووں سے جنگ کریں گے جو القاع اور بعلبک کے علاقے میں موجود ہیں۔
لبنانی جنرل سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل عباس ابراہیم نے بتایا ہے کہ انخلاء کرنے والے جنگجو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ علاقے سے نکلیں گے۔ ان کے ہمراہ وہاں مقیم متعدد خاندان رضاکارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔ انخلاء کے عمل کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سیکیورٹی افراد کا تعلق لبنانی سیکیورٹی فورس سے ہو گا۔
اسی بارے میں
-
عرسال کا معرکہ: حزب اللہ اور النصرہ محاذ کے درمیان تبادلے کا معاہدہ -
لبنان : النصرہ محاذ نے عرسال میں حزب اللہ کا مسلح جنگجو پکڑ لیا -
لبنان: عرسال میں کار بم دھماکا ،10 افراد ہلاک -
غیرمعروف شامی گروپ نے لبنان کے سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کر لی -
لبنانی فوج جہادیوں کے انخلاء کے بعد عرسال میں داخل -
جنگجوؤں کا لبنانی قصبے عرسال سے انخلاء،15 فوجی اغوا