لبنان: عرسال میں کار بم دھماکا ،10 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے شمال مشرقی قصبے عرسال میں ایک شامی عالم دین کے دفتر کے باہر کار بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عرسال کے علاقے سبیل میں جمعرات کے روز بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔اسی علاقے میں ماضی میں شام سے تعلق رکھنے والے باغی جنگجو متعدد بم حملے کرچکے ہیں۔

عرسال شام کی سرحد کے نزدیک شیعہ اکثریتی علاقے وادی بقاع میں واقع ہے لیکن اس قصبے میں زیادہ تر اہل سنت آباد ہیں اور شامی مہاجرین کی بڑی تعداد بھی کیمپوں میں مقیم ہے۔عرسال کے نواح میں شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے خلاف جنگ آزما باغی جنگجو بھی رہ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں