حوثی
یمن : عرب اتحاد نے حوثیوں کی گولہ بارود سے بھری کشتی تباہ کر دی
یمن کے مغربی شہر المخا میں فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحادی افواج نے ہفتے کی صبح گولہ بارود سے بھری حوثی ملیشیا کی اُس کشتی کو تباہ کر دیا جس کے ذریعے المخا کی بندرگاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع نے واضح کیا کہ یہ ناکام حملہ ہفتے کو صبح تین بجے کیا گیا۔ مذکورہ کشتی تیزی کے ساتھ بندرگاہ پر لنگر انداز بحری جہازوں کی جانب بڑھ رہی تھی تاہم اس کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
کچھ عرصے سے حوثی باغیوں نے بحری جہازوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کے لیے گولہ بارود سے بھری کشتیوں کے استعمال کا سہارا لیا ہوا ہے۔ اس دوران جہاز رانی کو روکنے اور بحر احمر کے ساحلوں پر بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے سمندری بارودی سرنگیں بھی بچھائی گئیں۔