حوثی باغیوں نے علی صالح کے تین ساتھی یرغمال بنا لیے
یمن میں سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ایران نواز مسلح حوثی جنگجوؤں نے جماعت کے تین سرکردہ رہ نماؤں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع کے مطابق پیپلز کانگریس کے تینوں رہ نماؤں کو دارالحکومت صنعاء سے اغواء کیا گیا۔ ان میں دارالحکومت صنعاء میں جماعت کے سیکرٹری جب کہ تیسرا صنعاء میں جماعت کے سیاحتی دفتر کا انچارج ہے۔ ان تینوں کے سابق صدر علی صالح کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ہاتھوں پیپلز کانگریس کے تین رہ نماؤں کے اغواء کے بعد دارالحکومت صنعاء میں جماعت کے سیکرٹری جنرل امین جمعان نے فوری اجلاس بلایا اور بہ طور احتجاج حوثیوں کی حکومت کی طرف سے سونپے گئے عہدوں سے استعفے کی دھمکی دی۔
خیال رہے کہ یمن میں آئینی حکومت کےخلاف نبرد آزما حوثی باغیوں اور علی صالح کا آْپس میں اتحاد بھی قائم ہے مگر اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے پر اپنی اہم شٰخصیات کو اغواء کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کرتے ہیں۔
-
یمن میں کینسر کے 4700 مریضوں کی زندگیاں خطرے میں
حوثی باغی کینسر کے بڑھتے خطرات کے ذمہ دار قرار
بين الاقوامى -
دھماکہ خیز مواد عدن منتقل کرنے کی حوثی سازش ناکام
یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد، راکٹ اور دیگر اسلحہ ...
بين الاقوامى -
یمنیوں کی لُوٹی ہوئی تنخواہیں حوثی باغیوں کے گھروں میں
یمن میں ایک طرف باغیوں نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سرکاری ملازمین کو دس ماہ سے ان ...
مشرق وسطی