ترک فوج کے عناصر
ترکی کے جنوب مشرق میں دھماکا ، 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی
ترکی کے جنوب مشرق میں کُرد جنگجوؤں کی جانب سے کیے جانے والے ایک بم دھماکے میں 3 تُرک فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
ایران کے ساتھ سرحد کے نزدیک پیش آنے والے اس واقعے کی خبر ترکی کے اخبار حریت نے بدھ کے روز اپنی ویب سائٹ پر نشر کی۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ دھماکا حکاری صوبے کے علاقے یوکسیکوفا میں ہوا۔ واقعے کے بعد حکام نے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح عناصر کے تعاقب کے لیے کئی بکتربند گاڑیاں بھیج دیں۔